
دی لنک سکول سسٹم میں فرنچائز کے فوائد۔
فرنچائز کے فوائد۔
دی لنک سکول سسٹم اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے ، کیونکہ اس میں سکول کا پرافٹ کسی ایک فرد کے ہاتھ میں نہیں جاتا ہے، بلکہ سکول میں پڑھانے والے تمام اساتذہ میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ اس لیے اس میں اساتذہ اور سکول مالکان سب ہی فائدے میں رہتے ہیں اور منافع کسی ایک فرد کے ہاتھ میں نہیں جاتا ہے ۔اس سسٹم کے تحت کیونکہ تمام ٹیچرز سکول میں شیئرز ہولڈرز ہوتے ہیں، لہذا وہ عام روٹین سے بھی زیادہ دلجمی اور محنت سے پڑھاتے ہیں، تاکہ سکول کا رزلٹ اچھا ہو اور سکول مزید ترقی کرے۔
دی لنک سکول سسٹم میں کیونکہ سب ہی ٹیچرز شیئرز ہولڈرز ہوتے ہیں، لہذا وہ سکول کی بہتری کے لیے بہترین تجاویز دیتے ہیں، جسے سکول انتظامیہ امپلیمنٹ کروا سکتی ہے۔
دی لنک سکول سسٹم کے تحت فرنچائزرز کے لیے بھی بہت آسانی ہے کیونکہ اس میں وہ اکیلے ورک نہیں کرتے بلکہ تمام اساتذہ اور مینجمنٹ مل کر کام کر رہی ہوتی ہے۔ لہذا سکول بہت بہتر انداز میں تعلیمی ورک کرتا ہے۔
کیونکہ اس سسٹم کے تحت انتظامیہ اور اساتذہ دونوں کا فوکس سکول کی بہتری کے لیے کام کرنے پر ہوتا ہے، لہذا اس میں طالب علموں کو بہتر انداز میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
اس سسٹم کے تحت کیونکہ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ دونوں ہی سکول میں شیئرز رکھتے ہیں، لہذا اس سسٹم پر والدین کا اعتماد حد سے زیادہ بڑھتا ہے۔ اس لیے وہ دی لنک سکول سسٹم میں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم حاصل کروانے کے لیے داخل کروانا چاہتے ہیں۔
ہمارے اس سسٹم کے تحت چونکہ اساتذہ کو مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے اس لیے ان کی پڑھانے کی صلاحیت ان اساتذہ سے جو دوسرے سکولز میں جاب کرتے ہیں سے بہت زیادہ ہوتی ہے ۔
اس سسٹم کے تحت کیونکہ اساتذہ کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ شیئرز میں سے بھی حصہ ملتا ہے، لہذا ان کے معاشی مسائل کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں اس لیے ان کا پڑھانے پر فوکس زیادہ ہوتا ہے۔
دی لنکس سکول سسٹم میں صرف روایتی تعلیم ہی نہیں دی جاتی ہے بلکہ جدید تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے لہذا اس میں پڑھنے والے بچوں کا مستقبل درخشاں ہوتا ہے، لہذا والدین اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کروانے کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ اس سسٹم کے تحت اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین میں قریبی تعلق قائم ہو جاتا ہے اس لیے اس وجہ سے انشاءاللہ پاکستان میں ایک تعلیمی انقلاب آتا ہوا نظر اتا ہے اس طرح دی لنک سکول سسٹم کا پاکستان کی ترقی میں بہتر کردار ہوگا انشاء اللہ
Add a Comment