For School Owners

Benefits For School Owners

سکول مالکان کے لیے فوائد۔

دی لنک سکول سسٹم کے فرنچائز ماڈل کے تحت سکول مالکان کو کئی منفرد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

ابتدائی سرمایہ کاری کی تیزی سے واپسی۔

دی لنک سکول سسٹم کے فرنچائز ماڈل، سکول مالکان کو اپنے ابتدائی سرمایہ کا بیشتر حصہ ابتدا میں ہی واپس کرنے کا باعث بنتا ہے ایسا صرف ہمارے موثر اور منفرد ماڈل کی بدولت ہی ممکن ہوتا ہے۔

ماہانہ منافع۔

کیونکہ آپ سکول کے مالک ہوتے ہیں اس لیے آپ کو ماہانہ منافع بھی حاصل ہوتا رہتا ہے جو کہ آپ کی سرمایہ کاری کی بدولت ممکن ہوتا ہے۔

مشترکہ ملکیت۔

دی لنک سکول سسٹم کے منفرد فرنچائز ماڈل کی بدولت نمایاں فائدہ یہ بھی حاصل ہوتا ہے کہ وہ ان اساتذہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جو سکول میں شیئرز ہولڈر بن جاتے ہیں۔ اس لیے اس میں ہر کسی کے مفادات ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں، یہ مشترکہ ملکیت، سکول کی کامیابی اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے اور سکول کی ترقی کے لیے صرف سکول مالکان کو ہی محنت نہیں کرنا پڑتی بلکہ اساتذہ کی ایک پوری ٹیم بھی اس مشن میں ان کی ساتھی بن جاتی ہے نتیجے کے طور پر دی لنک سکول سسٹم کی بہتری کی رفتار عام سکولوں سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔

کم مالیاتی خطرہ۔

دی لنک سکول سسٹم کے اس یونیک فرنچائز ماڈل کی بدولت کیونکہ اساتذہ بھی اس میں شیئرز ہولڈر ہوتے ہیں، اس لیے یہ مالیاتی بوجھ اساتذہ اور سکول انتظامیہ کے درمیان تقسیم ہو جاتا ہے۔ اس طرح روایتی سکولوں کی بجائے اس ماڈل میں سکول مالکان کو کم مالیاتی خطرہ ہوتا ہے۔

موثر انتظام۔

دی لنک سکول سسٹم کا ڈیجیٹل مینجمنٹ سافٹ ویئر مختلف تعلیمی اور انتظامی کاموں کو آسان بناتا ہے کیونکہ اس میں حاضری، ہوم ورک، فیس جمع کروانا، ڈیٹ شیٹ، رزلٹ کارڈ اور سکول کے متعلقہ ہر فنکشن موجود ہے۔ روایتی سکولوں کے برعکس اس سے سکول مالکان پر انتظامی بوجھ بہت کم ہو جاتا ہے اور انہیں روزمرہ کے آپریشنل چیلنجوں کی بجائے اسٹریٹیجک فیصلہ سازی کرنے میں آسانی رہتی ہے۔

بہتر تعلیمی معیار۔

دی لنک سکول سسٹم کی اس منفرد فرنچائز ماڈل میں کیونکہ سکول کے اساتذہ اور سکول مالکان کے درمیان مشترکہ تعاون ہوتا ہے، اس لیے ان کی قیمتی تجاویز سکول کے تعلیمی معیار کو بڑھانے میں مدد کرتی ہیں، جس سے سکول مالکان، ٹیچرز اور طلبہ سب کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔

والدین کا سکول پر اعتماد۔

ہمارے اس منفرد فرنچائز ماڈل میں سکول مالکان اور اساتذہ کی مشترکہ ملکیت اور پھر جدید تعلیمی ماڈل کی بدولت والدین کے درمیان مضبوط اعتماد کا احساس پیدا ہوتاہے جب والدین دیکھتے ہیں کہ اس ماڈل میں ٹیچرز کا سکول کی ترقی میں بھرپور کردار ہے تو وہ اپنے بچوں کو دی لنک سکول سسٹم میں داخل کروانے میں اعتماد محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے سکول میں طلبہ کے اندراج میں اضافہ ہوتا ہے۔

مضبوط کمیونٹی کی تعمیر۔

ہمارے فرنچائز ماڈل میں باہمی تعاون کی بدولت سکول مالکان، اساتذہ اور والدین کے درمیان ایک مضبوط کمیونٹی کی تعمیر ہوتی ہے اور اسی کمیونٹی کی بدولت ایک مضبوط نیٹ ورک تشکیل پاتا ہے۔

مختصر یہ ہے کہ دی لنک سکول سسٹم کے فرنچائز ماڈل کی بدولت سکول مالکان بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں، یہ منفرد فرنچائز ماڈل تعلیمی میدان میں شمولیت کے خواہاں سکول مالکان اور نیا سکول کھولنے والوں کے لیے ایک منفرد موقعہ ہے اس لیے ابھی ہمارے سسٹم میں شامل ہو کر فائدہ اٹھائیں۔ .

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *