
اساتذہ کے لیے فوائد۔
دی لنک سکول سسٹم میں اساتذہ بہت سے فوائد سے لطف اندوز ہوتے ہیں, جو انہیں روایتی تدریسی ماڈل سے الگ کرتے ہیں۔ اس منفرد فرنچائز ماڈل میں اساتذہ کے فوائد کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
بہترین مستقل آمدنی۔
دی لنک سکول سسٹم میں اساتذہ کو اپنی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ٹیچرز کو ان کی باقاعدہ تنخواہوں کے علاوہ شیئرز میں سے بھی اضافی حصہ ملتا ہے، یہ شیئرز ان کی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ کرتے ہیں، جس سے پرائیویٹ اساتذہ کو مالی استحکام اور ذہنی سکون فراہم ہوتا ہے ۔
مشترکہ ملکیت۔
دی لنک سکول سسٹم کے سب سے منفرد پہلوؤں میں سے ایک، اتنے بڑے سکولز نیٹ ورک میں شیئرز کی مشترکہ ملکیت ہے۔ جب ٹیچرز سکول میں شیئرز ہولڈرز بن جاتے ہیں تو وہ اپنی تمام تر کوششوں سے دی لنک سکول سسٹم کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں۔ یہ مشترکہ ملکیت طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کرتی ہے اور اساتذہ میں لگن اور ایک نیا عزم پیدا کرتی ہے
مالی استحکام۔
دی لنک سکول سسٹم میں شامل ٹیچرز کے مالی استحکام کے لیے تنخواہ کے ساتھ ساتھ سکول کے شیئرز میں سے بھی حصہ ملتا ہے اس طرح ٹیچرز اس مالی استحکام کی بدولت پڑھائی پر بھرپور توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ جس وجہ سے سکول میں بچوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور ٹیچرز کی آمدنی میں مزید اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
ٹیچرز کی حوصلہ افزائی اور پڑھانے کی لگن۔
دی لنک سکول سسٹم کے تحت کیونکہ ٹیچرز کی کوششوں کی بدولت سکول کو کامیابی ملتی ہے اس طرح ٹیچرز کے شیئرز کی مالیت بھی بڑھتی رہتی ہے تو اس سے ٹیچرز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان کے پڑھانے کی لگن مزید بڑھ جاتی ہے اور وہ طلبہ کو اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرنے میں اعلی کردار ادا کرتے ہیں۔
سکول مینجمنٹ سافٹ ویئر۔
کیونکہ دی لنک سکول سسٹم میں ڈیجیٹل مینجمنٹ سافٹ ویئر کا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے سکول کے تعلیمی معاملات مثلا اساتذہ اور طلبہ کی حاضری، ہوم ورک، سٹڈی مٹیریل، رول نمبر سلپ، نوٹس بورڈ، رزلٹ کارڈ اور سکول کے متعلقہ ہر قسم کا مواد اس میں شامل ہے اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے سے ٹیچرز کو پڑھانے میں بہت آسانی ہوتی ہے اور وہ بچوں کو تعلیمی میدان میں بہت آگے لے جاتے ہیں۔
سکول مینجمنٹ کے ساتھ مل کر فیصلہ سازی۔
دی لنک سکول سسٹم میں ٹیچرز فیصلہ سازی کے عمل میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں ٹیچرز اپنی تجاویز سکول مینجمنٹ کو دیتے ہیں کیونکہ فیصلہ سازی کا اختیار سکول مینجمنٹ کو ہوتا ہے اس لیے وہ ٹیچرز کی تجاویز کی قدر کرتے ہیں اور اکثر ان پر عمل درآمد بھی کیا جاتا ہے ۔
پیشہ ورانہ ترقی۔
اس ماڈل میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ اپنی تدریسی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کریں جس سے سکول کی ترقی اور طلبہ کو پڑھائی میں فائدہ ہوتا ہے جس سے طلبہ کو اعلی درجے کی تعلیم کی فراہمی یقینی ہوتی ہے۔
والدین کا بڑھتا ہوا اعتماد۔
دی لنک سکول سسٹم کے تحت ٹیچرز کے اعتماد اور پڑھائی کی لگن کی وجہ سے والدین کا اسکول پر اعتماد بڑھتا ہے، اور وہ اپنے بچوں کو دی لنک سکول سسٹم میں داخل کروانے کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہیں۔ اس طرح سکول میں زیادہ بچوں کا اندراج ہوتا ہے۔
کمیونٹی کی تعمیر۔
دی لنک سکول سسٹم میں سکول انتظامیہ، ٹیچرز اور والدین کے درمیان کمیونٹی کا مضبوط احساس پیدا ہوتا ہے، جس سے تعلیمی ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
خلاصہ یہ کہ دی لنک سکول سسٹم میں اساتذہ کے لیے وہ سب کچھ میسر ہے، جس کی وہ پہلے صرف خواہش ہی رکھ سکتے تھے اب وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ایک ایسا ماحول پیدا کر سکتے ہیں جس سے تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا ہوجائے۔
آپ سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ آپ کی وجہ سے شاید کسی کا مستقبل روشن ہو جائے اور ہمارا ملک تعلیمی میدان میں انشاءاللہ ایک منفرد مقام حاصل کر سکے۔
Add a Comment