دی لنک سکول سسٹم میں والدین کے لیے اہم فوائد

دی لنک سکول سسٹم میں والدین کے لیے کئی اہم فوائد ہیں جو سکول کو بچوں کی تعلیم کے لیے ایک پرکشش انتخاب بناتے ہیں آ ئیے والدین کے لیے فوائد پر بات کرتے ہیں
اعلی معیار کی تعلیم:
دی لنک سکول سسٹم اعلی معیار کی تعلیم کو ترجیح دیتا ہے سکول انتظامیہ اور ٹیچرز کے شیئرز کی بدولت اساتذہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ پڑھاتے ہیں جس وجہ سے طلبہ کو اعلی درجے کی تعلیم حاصل ہوتی ہے .
تعلیمی عزم سے سرشار اساتذہ.
دی لنک سکول سسٹم میں روایتی ٹیچرز کے برعکس کیونکہ ہمارے ٹیچرز کی آمدنی بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہ پوری لگن اور عزم سے پڑھاتے ہیں اس وجہ سے طلبہ کو تعلیمی میدان میں بہت فائدہ ہوتا ہے اس لیے والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم کے معیار پر پورا اعتماد ہوتا ہے
والدین کا بہتر اعتماد :
اساتذہ کی بہترآمدنی اور اپنے کام میں ان کی لگن والدین کے درمیان اعتماد کا ایک مضبوط احساس پیدا کرتی ہے والدین اپنے بچوں کو دی لنک سکول سسٹم میں داخل کروانے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے بچے ایسے اساتذہ کی بدولت اعلی معیار کی تعلیم حاصل کریں گے
کمیونٹی کا مضبوط احساس :
دی لنک سکول سسٹم میں کیونکہ سکول انتظامیہ ٹیچرز اور والدین کے درمیان کمیونٹی بہت مضبوط ہوتی ہے اس لیے اس میں والدین ایک معاون کے طور پر اس کمیونٹی کا حصہ بن جاتے ہیں جس سے تعلیمی میدان میں بہت فائدہ ہوتا ہے
بہتر فیصلہ سازی :
دی لنک سکول سسٹم کے تحت کیونکہ فیصلہ سازی میں سکول انتظامیہ کے ساتھ ٹیچرز بھی شامل ہوتے ہیں اس لیے سکول میں تعلیمی پالیسیاں بہترین نتائج دیتی ہیں اس وجہ سے والدین کو یقین ہوتا ہے کہ سکول کی تعلیمی پالیسیاں طلبہ کے بہترین مفاد میں بنائی گئی ہیں
شفافیت :
دی لنک سکول سسٹم میں استعمال ہونے والے ڈیجیٹل مینجمنٹ سافٹ ویئر سے والدین اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی روزانہ آن لائن دیکھ سکتے ہیں اس وجہ سے وہ اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی سے پوری طرح آگاہ ہوتے ہیں
اساتذہ کے لیے مالی استحکام :
ٹیچرز کے مالی استحکام کی بدولت ٹیچرز کی تعلیمی کارکردگی کئی گنا بڑھ جاتی ہے جس سے والدین کو بالواسطہ فائدہ حاصل ہوتا ہے اس طرح اساتذہ کی بچوں کی پڑھائی پر پوری توجہ مرکوز ہوتی ہے
تعاون پر مبنی ماحول :
دی لنک سکول سسٹم میں باہمی تعاون کا ماحول سکول انتظامیہ اساتذہ اور والدین کو مل کر کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں
خلاصہ یہ کہ والدین دی لنک سکول سسٹم کے منفرد سسٹم کی بدولت بچوں کی بہترین تعلیم سے مستفید ہوتے ہیں اور انہیں اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں بہت آسانی ہوتی ہے
تو آئیے آج ہم سب مل کر وطن عزیز کو تعلیمی میدان میں دنیا کے شانہ بشانہ لے آئیں اور ہم سب مل کر پاکستان میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیں یہ اسی بدولت ممکن ہے جب آپ یہ پیغام تمام لوگوں تک پہنچانے میں مدد کریں گے تو اسے اپنا فرض سمجھ کر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ضرور شیئر کریں شکریہ
Mashallah nice message for parents and wish you all the best